تھرپارکر ، مختلف امراض میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کرگئے
تھرپارکر(آئی این پی )تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کرگئے۔رواں ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 64 ہوگئی۔تھر کے صحرا میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث ماؤں کی گودیں اجڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،سول ہسپتال مٹھی میں غذائی کی کمی کے باعث 5 بچے دنیا سے رخصت ہوگئے۔مرنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 دن کے درمیان ہے،19 دنوں میں 64 بچے انتقال کرچکے ہیں،سول ہسپتال مٹھی میں چھیالیس بچے زیر علاج ہیں