وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کمر درد میں مبتلا ، پمزہسپتال میں طبی معائنہ ،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کمر درد میں مبتلا ، پمزہسپتال میں طبی معائنہ ...

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر درد کے باعث پمز میں طبی معائنہ کرایا،ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کو آرام کرنے کا مشورہ دیا، منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ میں اجلاس طلب کر رکھا تھا لیکن خرابی طبیعت کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا اور وزیر داخلہ پمزہسپتال گئے جہاں نیورو سرجن نے ان کا چیک اپ کیا اور چوہدری نثار کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمر درد کی وجہ سے ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول