ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

ھنگو(بیورورپورٹ)ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے تمام صحافیوں کو نامعلوم مقامات سے اور سوشل میڈیا پر دھمکیاں جس کے باعث صحافیوں کے زندگیوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید خطرات لاحق صوبائی و مرکزی حکومتوں ،چیف آف آرمی سٹاف ،ضلعی انتظامیہ اور پولیٹیکل انتظامیہ سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ اس حوالے سے ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے صحافیوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں ا س بات پر شدید تحفظ کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے نامعلوم مقامات سے اورسوشل میڈیا پر جعلی ائیڈیز سے ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے تمام صحافیوں کو جان سے مارنے ،اغواء کرنے اور ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر صحافیوں کے خلاف نازیبا پوسٹیں اور اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ استعمال کی جا رہے ہیں جو کہ شدید قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ جو لو گ بھی یہ حرکات کر رہے ہیں وہ ھنگو میں امن نہیں چاہتے اور صحافیوں کو بغیر کسی وجہ کے تنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صحافیوں کا ھنگو میں جینا تنگ کر دیا گیا ہے انہوں نے ڈی جی پیمرا سے بھی اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی یعنی فیک ائی ڈیز کو بلاک کریں اور انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ تحفظ فراہم کریں اور تحقیقات کریں ان میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کریں بصورت دیگر ہم ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ،

مزید : پشاورصفحہ اول