سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاکستان کا مصالحتی کردار اہمیت کا حامل ہے ، فضل الرحمٰن

سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاکستان کا مصالحتی کردار ...

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب اور ایران کی قیادت سے وزیر اعظم پاکستان اورآرمی چیف کے براہ راست مذاکرات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان کا مصالحتی کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ خیر سگالی اور مصالحتی عمل سے پاکستان اپنا وہ عظیم فرض سرانجام دے رہا ہے جس کی توقع پوری اسلامی امہ پاکستان سے کررہی تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے رہنماء حاجی نور محمد اُسترانہ کی قیادت میں ان سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت میں کہی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اس سلسلے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایران اور سعودی عرب کی قیادت سے براہ راست مذاکرات کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے اور پاکستانی قیادت کے اس اقدام سے خطے اور بالخصوص اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور ایک امن پسند ریاست کے طور پر پاکستان کا کردار اجاگرہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کی کوششوں میں اس کی مکمل حمایت اور تعاون کرے۔

مزید : پشاورصفحہ اول