باچا خان یونیورسٹی،دہشتگردہلاک , فائرنگ کا سلسلہ رک گیا: آئی ایس پی آر

باچا خان یونیورسٹی،دہشتگردہلاک , فائرنگ کا سلسلہ رک گیا: آئی ایس پی آر
باچا خان یونیورسٹی،دہشتگردہلاک , فائرنگ کا سلسلہ رک گیا: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے کہاہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنیوالے تمام  6 حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ہے اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  باچاخان یونیورسٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور تمام حملہ آور مارے گئے ہیں۔ یونیورسٹی میں فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی  فضائی نگرانی کی جارہی ہے اور پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر یونیورسٹی کے اوپر موجود ہیں جبکہ یونیورسٹی کے ہر ایک بلاک کی تلاشی لی جارہی ہے اور یونیورسٹی کو مرحلہ وار کلیئر کیا جارہا ہے۔

خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کا کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد 10 کے قریب ہے اور وہ بوائز ہاسٹل میں چھپے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ تین دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔70 فیصد طلبا ء و طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی مردان سعید وزیر کا کہنا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ تین دہشتگردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔