بیٹی کی پیدائش، شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا

بیٹی کی پیدائش، شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا
بیٹی کی پیدائش، شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا

  

گوجرانوالہ (آئی این پی ) بیٹی کی پیدائش کا سنتے ہی شوہر نے دو بچیوں کی ماں اور اپنی بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں پیش آیا جہاں درندہ صفت شوہر فاروق نے اپنی بیوی اور دو بچیوں کی ماں مریم کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو کہ نابینا ہیں۔ شوہر اپنی بیوی کو بیٹا نہ ہونے کے طعنے دیتا رہتا تھا۔ جب سسرالیوں نے اس کا الٹرا ساؤنڈ کروایا تو اس میں بھی بیٹی کی پیدائش کا امکان ظاہر ہوا۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کرشوہر اور اس کے گھر والوں نے زہر دے کر اسے قتل کر دیا۔ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید : گوجرانوالہ