پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار

پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار
پشاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 21 افراد گرفتار

  


پشاور(آئی این پی )پشاور میں پولیس کی جانب سے فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں دو خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہاڑی پورہ پولیس نے فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اے ایس پی وسیم غیاث کے مطابق آپریشن کے دوران دو خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد میں 2 افغان باشندے اور 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان بھی شامل تھے۔ آپریشن کے دوران 5 کلو گرام چرس اور 50 بوتلیں شراب بھی برآمد ہوئی۔

مزید : پشاور