اتر پردیش میں کھلے مقام پر پیشاب کرنے کے جرم میں 2 افراد کو 500 روپے جرمانہ

اتر پردیش میں کھلے مقام پر پیشاب کرنے کے جرم میں 2 افراد کو 500 روپے جرمانہ
اتر پردیش میں کھلے مقام پر پیشاب کرنے کے جرم میں 2 افراد کو 500 روپے جرمانہ

  

بجنور (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاﺅں میں کھلے مقام پر پیشاب کرنے کے جرم میں 2 افراد کو 500 روپے فی کس کے حساب سے جرمانہ کردیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بجنور سے 15 کلو میٹر فاصلے پر واقع گاﺅں مٹھن کنور پرتاب میں یہ جرمانہ پنجاب راج ایکٹ 1947ءکے تحت کیا گیا۔ گاﺅں کے سربراہ ستیندر کمار کے مطابق ایک سرکاری سکیم کے تحت گاﺅں کے مکینوں کو ان کے گھروں میں ٹوائلٹ فراہم کئے گئے ہیں اس کے باوجود دونوں افراد نے کھلے مقام پر پیشاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حرکت پر پابندی کے لئے جلد ہی قانون سازی کی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس