آدھا پاکستان خود کو معاشی طور پر غیرمحفوظ سمجھتا ہے: آئی ایم ایف

آدھا پاکستان خود کو معاشی طور پر غیرمحفوظ سمجھتا ہے: آئی ایم ایف
آدھا پاکستان خود کو معاشی طور پر غیرمحفوظ سمجھتا ہے: آئی ایم ایف

  

دبئی ( اے پی پی) آئی ایم ایف نے کہا ہے آدھا پاکستان خود کو معاشی طور پر غیرمحفوظ سمجھتا ہے۔ قومی آمدن میں خواتین کا حصہ بہت کم ہے۔ سرکاری، نجی اداروں میں خواتین کیلئے ملازمتیں کم ہیں۔ رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا 25 سال میں خواتین کے روزگار میں صرف 10 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں اے پی پی کے مطابق آئی ایم ایف نے دنیا کی ابھرتی مارکیٹ معیشتوں کو درپیش خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے رواں سال کیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینوں میں کمی کر دی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کی اقتصادی شرح نمو بھی گذشتہ سال کی کم ترین سطح پر رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی