والد صاحب پرانی قمیص پہن کر انکم ٹیکس افسر کے پاس جاتے تھے: وزیر اطلاعات

والد صاحب پرانی قمیص پہن کر انکم ٹیکس افسر کے پاس جاتے تھے: وزیر اطلاعات
والد صاحب پرانی قمیص پہن کر انکم ٹیکس افسر کے پاس جاتے تھے: وزیر اطلاعات

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید تاجروں کے کنونشن سے خطاب کے دوران سامعین کو دلچسپ جملوں سے محظوظ کرتے رہے۔ ایک مقرر نے کہا پرویز رشید بھی کاروباری برادری سے ہیں ان کے بھائی اب بھی راجا بازار میں جوتوں کی دکان چلاتے ہیں۔ متعدد مقررین نے جب ایف بی آر کی چیرہ دستیوں کا ذکر کیا تو وفاقی وزیر نے ایک واقعہ سناتے کہا کہ ان کے والد کی کپڑوں کی الماری میں ایک پرانی قمیص لٹکی رہتی تھی جو والد سال میں صرف ایک بار پہنتے تھے۔ ایک بار والد سے پوچھ لیا آپ یہ پرانی قمیص سال میں صرف ایک بار کیوں پہنتے ہیں انہوں نے سرگوشی کرتے ہوئے بتایا وہ پرانی قمیض پہن کر انکم ٹیکس افسر کے پاس جاتے ہیں اور گوشوارہ دیتے ہیں۔ سفید کپڑے پہن کر جاﺅں تو وہ بھی اتار لے گا۔

مزید : اسلام آباد