ڈی آئی جی کے حکم پر کانسٹیبل 7 روز سے چوکی میں یرغمال، بیلف کا چھاپہ

ڈی آئی جی کے حکم پر کانسٹیبل 7 روز سے چوکی میں یرغمال، بیلف کا چھاپہ
ڈی آئی جی کے حکم پر کانسٹیبل 7 روز سے چوکی میں یرغمال، بیلف کا چھاپہ

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے جی او آر پولیس چوکی سے بازیاب کرائے جانے والے پولیس کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر بیلف نے جی او آر پولیس چوکی پر چھاپا مار کر مقصود نامی کانسٹیبل کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیا۔ کانسٹیبل مقصود نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے ایماءپر سات یوم سے اسے چوکی میں بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس کا اپنے گھر سے بھی کوئی رابطہ نہیں جبکہ اسکے بچے بھی سات یوم سے سکول نہیں جا سکے۔ ڈی ایس پی سکیورٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کانسٹیبل مقصود کو اچھی کارکردگی کی بناءپر چوکی میں بٹھایا گیا حبس بیجا کی درخواست بے بنیاد دائر کی گئی۔ عدالت نے کانسٹیبل مقصود کو فوری طور پر رہا کر دیا اور اسے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : لاہور