دہشتگردوں کے حملے میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، پروفیسر سمیت 4سیکیورٹی گارڈ شہید ہوچکے : وی سی باچاخان یونیورسٹی

دہشتگردوں کے حملے میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، پروفیسر سمیت 4سیکیورٹی ...
دہشتگردوں کے حملے میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، پروفیسر سمیت 4سیکیورٹی گارڈ شہید ہوچکے : وی سی باچاخان یونیورسٹی

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، ایک پروفیسراور 4سیکیورٹی گارڈ شہید ہوچکے ہیں۔

خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلا ت کے مطابق وی سی یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پشتون رہنما باچا خان کی یاد میں منعقد کیے گئے محفل مشاعرہ کے وقت یونیورسٹی پر حملہ کیا ہے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے وقت یونیورسٹی میں 3 ہزار طلبای¿ و طالبات سمیت 6 سو مہمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 2 طالبات، ایک پولیس اہلکار، ایک پروفیسراور 4سیکیورٹی گارڈشہید ہوچکے ہیں۔

مزید : چارسدہ /اہم خبریں