تحریک طالبان نے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی: بھارتی میڈیا ، چار حملہ آور تھے: ایکسپریس ٹربیون

تحریک طالبان نے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی: بھارتی ...
تحریک طالبان نے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی: بھارتی میڈیا ، چار حملہ آور تھے: ایکسپریس ٹربیون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ ایکسپریس ٹربیون نے طالبان رہنماء کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ حملے میں چار جنگجوؤں نے حصہ لیا،  صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ حملے میں کم ازکم 20افرادشہید ہوگئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیاہے کہ مسلح جنگجو کامیابی کیساتھ یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمومی طورپر کسی حملے کے بعد طالبان کی طرف سے لاتعلقی یا ذمہ داری قبول کرنے کے اعلان کیلئے پاکستانی میڈیا کو ای میل کی جاتی ہے لیکن ابھی تک کوئی ای میل یا اس  سے متعلق  اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں .

بعدازاں ایکسپریس ٹربیون نے بھی اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایاکہ طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی اور موقف اپنایا کہ کمانڈر عمر منصور نے کہاہے کہ چار حملہ آوروں نے اس حملے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ 

مزید :

چارسدہ -