باچا خان یونیورسٹی حملہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے: میاں افتخار حسین

باچا خان یونیورسٹی حملہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے: میاں افتخار ...
باچا خان یونیورسٹی حملہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے: میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، فوری طور پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے ۔

خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے ۔ صرف وزیرستان کے آپریشن سے دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی، نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پرعمل کرنا ہوگا۔