باچا خان یونیورسٹی حملہ ،3 دہشتگردوں کے قریبی گھر میں چھپ جانے کی اطلاعات

باچا خان یونیورسٹی حملہ ،3 دہشتگردوں کے قریبی گھر میں چھپ جانے کی اطلاعات
باچا خان یونیورسٹی حملہ ،3 دہشتگردوں کے قریبی گھر میں چھپ جانے کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے 3 دہشتگرد پاک فوج کے آپریشن کے بعد ایک قریبی گھر میں چھپ جانے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں صبح ساڑھے 9 بجے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 19 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کے آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج کا یونیورسٹی میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں کے یونیورسٹی سے فرار ہوکر قریبی گھر میں چھپ جانے کی اطلاعات ہیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔