باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آوردہشتگردوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں

باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آوردہشتگردوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں
باچا خان یونیورسٹی پر حملہ آوردہشتگردوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان تھیں۔ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 4دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ فائرنگ تبادلہ ابھی جاری ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 6سے 7دہشتگردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 14افراد کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مختلف ذرائع سے 25افراد کی شہادت کا بتایا جا رہا ہے ۔ پاک فوج نے یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا رکھا ہے اور فوجی جوان دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں چار دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ دوسے تین مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -