دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف

دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف
دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف

  

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کے حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی پہنچ گئے  جنہیں اپنے ساتھ دیکھ کر کمانڈوز بھی حیران رہ گئے جس کے بعد انہوں نے ضلعی ہسپتال چارسدہ کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف پاک فوج کےہیلی کاپٹر کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی پہنچے جہاں  کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری کے پی کے اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے ورثاءکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انسانی جانوں کے ضیاع کا نقصان پورا نہیں کیا جاسکتا۔آرمی چیف نے بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو ملک کے کسی حصے میں چھپنے نہیں دیں گے۔

آرمی چیف نے چارسدہ یونیورسٹی کا دورہ کیااور دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔ فوجی و سول حکام نے آرمی چیف کو یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سےبریفنگ بھی دی۔بعد ازاں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کا بھی دورہ کیا  اور زخمیوں کی عیادت کی ۔

مزید : چارسدہ /اہم خبریں