تحریک طالبان کی چارسدہ حملے کی مذمت، لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں: ترجمان

تحریک طالبان کی چارسدہ حملے کی مذمت، لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں: ترجمان
تحریک طالبان کی چارسدہ حملے کی مذمت، لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں: ترجمان

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی کاتعلق تحریک طالبان سے جوڑے جانے کے بعد طالبان نے بھی باضابطہ موقف جاری کردیاہے اور یونیورسٹی حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اس غیرشرعی کارروائی سے مکمل لاتعلقی کااعلان کردیا۔

پاکستانی میڈیا کو بذریعہ ای میل جاری کیے گئے ایک بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے کہاہے کہ غیرعسکری اداروں میں پڑھنے والے نوجوانوں کو ہم مستقبل کے لئے معمار سمجھتے ہیں اور ان کومسلمان اور ان کا تحفظ اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، بھارتی میڈیا کے دعوے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

تحریک طالبان نے خبردار کیاہے کہ مذکورہ کارروائی میں جن لوگوں نے طالبان کا نام استعمال کیا ، اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ تحریک طالبان اس کارروائی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے ۔

مزید : پشاور