باچہ خان یونیورسٹی حملہ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے

باچہ خان یونیورسٹی حملہ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں ...
باچہ خان یونیورسٹی حملہ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے

  


کوچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں باچہ خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے کا دکھ کھیل کے میدانوں میں بھی نظر آیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیاءکپ کھیلنے میں مصروف ہے اور آج ہونے والے میچ سے کچھ دیر قبل پشاور میں باچہ خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور 60 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی اس سفاکانہ حملے کی مذمت کئے بغیر نہ رہی اور میچ کھیلنے کیلئے میدان میں اتری تو تمام کھلاڑیوں کے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں بندھی تھیں۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل