باچا خان یونیورسٹی حملہ، گارڈ کی بروقت کارروائی سے کم نقصان ہوا، حملے میں 20 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے: خواجہ آصف

باچا خان یونیورسٹی حملہ، گارڈ کی بروقت کارروائی سے کم نقصان ہوا، حملے میں 20 ...
باچا خان یونیورسٹی حملہ، گارڈ کی بروقت کارروائی سے کم نقصان ہوا، حملے میں 20 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے: خواجہ آصف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کور کمانڈ رپشاور کی نگرانی میں باچا خان یونیورسٹی میں آپریشن جاری ہے اور یونیورسٹی کلیئر کرانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی لی جا ری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں، گارڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی خاطر اپنے ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہیں اور افغانستان میں استحکام کیلئے مذاکرات کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں