جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے،دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں:عمران خان ، شہداءکے ورثا سے تعزیت

جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے،دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ...
جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے،دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں:عمران خان ، شہداءکے ورثا سے تعزیت

  


چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے،خیبر پختونخوا میں تمام 64ہزار تعلیمی اداروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے ۔باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہید ہونے والوں کے ورثا کے ساتھ اظہارِ تعزیت کے بعد انہوں نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی میں 54سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی پر تھے ، سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کیا ،خیبر پختونخوا میں 64ہزار تعلیمی ادارے ہیںتمام اداروں کو سکیورٹی نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ افسوسناک ہے ،یونیورسٹی حملے میں شہید افراد کے والدین سے اظہار تعزیت کرتاہوں ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بہت بڑا سانحہ ہو سکتا تھا اللہ نے بچا لیا ہے ،فوجی ہیلی کاپٹرز، پولیس اور فورسز کا کردار انتہائی اہم ہے ،مقامی لوگ بھی دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے اسلحہ لے کر نکل آئے ۔ انہوں نے کہا جو بھی ہوا اب دہشتگردوں کو شکست دینا ہے،حملے کے بارے میں چیف سیکرٹری سے معلومات لیتا رہا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں