عالیہ بھٹ اور انوشکاشرما سنی لیون کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں

عالیہ بھٹ اور انوشکاشرما سنی لیون کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں
عالیہ بھٹ اور انوشکاشرما سنی لیون کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) چند سال قبل بولی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی بولڈ انڈین کینیڈین اداکارہ سنی لیون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم مستی زادے کی تشھیر میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں فلم کی تشھیر کے حوالے سے سی این این ،آئی بی این ٹیلی ویژن چینل کے شو میں شرکت کی۔شوکے دوران پروگرام کی میزبان بھوپندرا چوبے کی طرف سے سنی سے انکے کیریئر سے آغاز اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے تضحیک آمیز سوالات پوچھے گئے۔ جبکہ اداکارہ انٹرویو کے دوران خاموشی اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوالات کو نظر انداز کرتی رہیں۔شو کی میزبان ک جانب سے سنی لیون سے سوال کیا گیا کہ کیا انکے انڈسٹری میں آنے سے دیگر شادی شدہ ہیروئنز اپنے شوہروں کے حوالے سے ان سے خوفزدہ ہیں ؟آپ عامر خان کے ساتھ اداکاری کی خواہش مند ہیں تو کیا عامر خان بھی آپ کے ساتھ اداکاری کر نا چاہتے ہیں ؟حا ل ہی میں پارلیمنٹ کے ایک رکن کی طرف سے آپکو ملک بے حیائی پھیلانے کی ذمہ دار قرار دیا گیا تھاآپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں ؟بعد از بولی ووڈ کی متعدد شخصیات کی جانب سے صحافی کی ایسی گفتگو پر شدید تنقید کی گئی۔علاوہ ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ اور انوشکا شرماکی جانب سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر مذکورہ شو میں پوچھے جانے والے سوالات کی شدید مذمت کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ اگرچہ صحافی اپنے آپ کو صاف گو سمجھتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ آپ کسی کی عزت نفس کو مجروح کریں

مزید :

تفریح -