ممتاز قادری نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کر دی

ممتاز قادری نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کر دی
ممتاز قادری نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کر دی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز قادری نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل خارج ہونے کے بعد ممتاز قادری کے عزیزوں نے صدر مملکت ممنون حسین سے رحم کی اپیل کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ اپیل وزارت داخلہ کے پٹیشن سیل میں دائر کی گئی ہے جو وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔

ممتاز قادری کے وکیل جسٹس (ر) میاں نذیر اختر کا کہنا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چند دنوں میں ہی صدر مملکت سے اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں صدر مملکت صدر ممنون حسین کے سامنے ممتاز قادری کے والد ملک محمد بشیر اعوان کی طرف سے اپیل دائر کروں گا۔ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار کہ ہے کہ وہ کسی کی سزا کم یا ختم کر سکتے ہیں۔ اپیل میں کچھ قانونی نقطے بھی اٹھاﺅں گا جن کی بنیاد پر ممتاز قادری کی رحم کی اپیل میں سزا ختم کرنے کا کہا جائے گا“۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ممتاز قادری نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے 7 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 14 دسمبر 2015ءکو مسترد کر دیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں