باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،وزیراعظم نواز شریف کا کل پورے ملک میں سوگ کا اعلان

باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،وزیراعظم نواز شریف کا کل پورے ملک ...
باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ،وزیراعظم نواز شریف کا کل پورے ملک میں سوگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چار سدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے پر پورے ملک میں کل سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ حکومت نے سانحہ چارسدہ پر تین جبکہ پنجاب حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلا ن کیاہے اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں رہے گا۔ضلع ناظم چارسدہ نے 31جنوری تک شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کے باعث اساتذہ سمیت 20طلباءشہید ہوئے ہیں جبکہ 20طلبہ زخمی ہیں جن کا قریبی ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -