پی آئی ڈی سی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا ملزم شفیق گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی ڈی سی پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شفیق کو سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں حقیقت سامنے آنے پر شفیق کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم شفیق شخصی ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سے روپوش ہے تاہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔