کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی ،پانچ شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،دو مغوی بازیاب

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی ،پانچ شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،دو مغوی بازیاب
کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی ،پانچ شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،دو مغوی بازیاب

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فر نٹیر کور نے کارروائی کر کے 5شرپسندوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ترجمان ایف سی نے کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے چھپر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ۔انہوں نے بتا یا کہ کارروائی کے دوران تین شر پسندوں کو گرفتار کر کے دو مغویوں کو بھی بازیاب کر ایا گیا ۔دہشت گردوں کے قبضے سے 3ایس ایم جی،2ایل ایم جی، سیکڑوں گولیاں،آئی ای ڈی،مواصلاتی آلات برآمدہوئے ہیں۔

مزید : کوئٹہ