سانحہ چارسدہ ،صوبہ بلوچستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ چارسدہ ،صوبہ بلوچستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
سانحہ چارسدہ ،صوبہ بلوچستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے خلاف بلوچستان حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے سانحہ چارسدہ پر صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدرات اعلی سطح کی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں نواب ثنا اللہ زہری نے سیکیورٹی فورسزکو تعلیمی اداروں حفاظت مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے ۔

مزید : کوئٹہ