میچ فکسنگ ،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اشرفل کو غدار قرار دے دیا

میچ فکسنگ ،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اشرفل کو غدار قرار دے دیا
میچ فکسنگ ،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اشرفل کو غدار قرار دے دیا

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ  میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار سابق کپتان اشرفل کو غدار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اپنی آٹو بائیو گرافی میں لکھا ہے کہ اشرفل نے ملک کے ساتھ غداری نہیں کی لیکن انہوں نے بنگلہ دیش کے لاکھوں عوام کو دھوکہ دیا ہے اس لیے انہیں غدار کہا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیشی کپتان  نے سابق کوچ جیمی سڈونز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 

 انھوں نے ورلڈ کپ 2011 سے قبل ان سے وعدہ کیا کہ ابتدائی اسکواڈ وہ شامل ہونگے لیکن ایسا نہ ہوا اور انہوں نے  سڈونزکے منہ پر کہا تھا کہ آپ جھوٹے ہیں، آپ کی وجہ سے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔

مزید : کھیل