کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خود کش حملہ ،13افراد جاں بحق

کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خود کش حملہ ،13افراد جاں بحق
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خود کش حملہ ،13افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان دار الحکومت کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکے سے 13افرادجاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق روسی سفارتخانے کے قریب گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے دھماکے سے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔افغان پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ابھی تک کابل میں چھ بم دھماکے اور خود کش حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ۔