دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ لائبریرین کی 20دن بعد شادی تھی
چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )باچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ا اسسٹنٹ لائبریرین افتخار دل میں دلہا بننے کا خواب لیے دنیا سے رخصت ہو گیا ۔ موت کی خبر سن کے گھر میں گہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں امن دشمنوں کی سفاکانہ کارروائی میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ لائبریرین افتخار کی بیس روز بعد شادی تھی ۔جس گھر میں افتخار کی شادی کی شہنائیاں گونجنی تھیں وہاں آج دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے چیخ و پکار سنائی دیتی ہے ۔ بھائی کی شہادت پر افتخار کا بھائی شدید غم میں مبتلا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ حکومت صرف اسے دہشت گرد دکھا دے وہ خود ان سے بدلہ لے گا ۔