سعودی عرب کی جانب سے چینی صدر کے لئے اعلیٰ ترین تمغہ
جدہ (محمد اکرم اسد) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر کو مملکت پر سعودی عرب کا اعلیٰ ترین تمغہ پیش کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے وفود کی موجودگی میں سرکاری مذاکرات کئے اس موقع پر6 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط عمل میں آئے، تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن و سلامتی کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹا جائے گا، چینی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں ملک اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کریں گے، آرامکو اور سینو پک کے درمیان سٹراٹیجک تعاون بھی ہوگا۔