چوتھے میچ میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کا اپنی ٹیم کو ”خراج تحسین“

چوتھے میچ میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کا اپنی ٹیم کو ”خراج تحسین“
چوتھے میچ میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کا اپنی ٹیم کو ”خراج تحسین“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں عبرتناک شکست نے بھارتی شائقین کو سیخ پا کر دیا ہے ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں چوتھی شکست ہوئی جس سے بھارتی شائقین خاصے مایوس اور غصے میں نظر آئے جنہوں نے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ ویسے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین بھی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں لیکن بھارتی شائقین نے تو حد ہی کر دی اور اپنی ٹیم کو جن الفاظ میں ”خراج تحسین“ پیش کیا اس سے ان کے غصے کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی ٹیم کے ہارنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ”ٹوئٹر“ پر  کسی نے تصویر اپ لوڈ کی تو کسی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی بات کہہ دی۔ مندرجہ ذیل ٹویٹس دیکھ کر آپ ناصرف بھارتی شائقین کی موجودہ حالت کا اندازہ کریں گے بلکہ اس سے خوب محظوظ بھی ہوں گے۔

Sagarcasm نامی صارف نے لکھا کہ۔۔۔۔۔ ” کیا آپ کو بچپن کا وہ دوست یاد ہے جو آپ کو ڈھیر ساری چاکلیٹس تو دکھاتا تھا لیکن دیتا نہیں تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم وہ ہی دوست ہے“۔

”بیٹا تم سا نہ ہو“ نامی صارف نے لکھا کہ ۔۔۔۔۔” آپ ان چیزوں کو گرنے سے نہیں گرا سکتے، بھارتی روپیہ، بمبئی سٹاک ایکسچینج، گزرتی ہوئی رات اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی وکٹیں“۔

”دی لائنگ لاما “ نامی صارف نے لکھا کہ۔۔۔۔۔ ”سر جدیجہ ”باعزت ڈرا“ کیلئے کھیل رہے ہیں“۔

ایک اور صارف نے اپنے جذبات کا اظہار مندرجہ ذیل دی گئی تصویر اپ لوڈ کر کے کیا جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی بیٹنگ لائن 277 رنز سے پہلے اور پھر 277 رنز کے بعد۔

”موداک“ نامی صارف نے لکھا کہ۔۔۔۔۔ ”بھارتی ٹیم سے زیادہ اچھی تو دھند چل رہی ہے“۔

”لوکیش ساپرے“ نامی صارف نے لکھا کہ۔۔۔۔۔” اگر کرکٹ ہمارا مذہب ہے تو کیا میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295A کے تحت ہمارے جذبات مجروح کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کرا سکتا ہوں“۔

”محمد دلت“ نامی صارف نے لکھا کہ۔۔۔۔۔ ”آج سے اس وقت تک بھارتی ٹیم کے میچ دیکھنا چھوڑ دیں جب تک وہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف ہی وائٹ واش نہ کرے۔ ہاں! یعنی زندگی بھر کیلئے دیکھنا چھوڑ دیں“۔

سابق بھارتی کرکٹ سنجے منجریکر بھی چپ نہ رہ سکے اور کہا کہ ۔۔۔۔۔” ایک ہی میچ میں بھارت کی عمدہ اور خراب ترین بلے بازی“ ۔

ایک اور سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے لکھا کہ۔۔۔۔۔” انڈیا کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر یقین نہیں آ رہا“۔

مزید :

کھیل -