سندھ حکومت کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا

سندھ حکومت کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،سرکاری عمارتوں پر پرچم ...
سندھ حکومت کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا

  

کرا چی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سانحہ چارسدہ پرتین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے اور سندھ میں تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں رہے گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان ملک بھر میں دفاتر میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے ۔

مزید : کراچی