وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا باچا خان یونیورسٹی کا دورہ

  


چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جنگ ہر صورت جاری رہے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے ،دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ علم کی شمع روشن کرنے سے نہیں روک سکتا ۔

مزید : چارسدہ