ٹویٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ٹویٹس پر محدود الفاظ کی بندش کا خاتمہ متوقع
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جو کہ 140کریکٹرز تک محدود ہے تاہم اب یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ جلد ہی ٹویٹر 10ہزار الفاظ پر مشتمل پیغام پوسٹ کرنے کی سروس کا آغاز کر سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ ری کوڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویٹر اپنے صارفین کو مارچ کے آخر تک 10ہزار الفاظ پر مشتمل پوسٹ کی سہولت متعارف کروانے پر غور کر رہا ہے،ٹویٹر اپنے ویب سائٹ کی ٹائم لائن کی موجودہ شکل وصورت کو برقراررکھتے ہوئے 140کریکٹرز تک کی بندش کو ہٹانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے ۔ اس سروس کے اطلاق کے بعد صارفین کو ٹویٹ کے ابتدائی 140کریکٹرز کا پیغام ہی نظر آئے گا تاہم اسے پر کلک کر کے مزید تفصیلات اور پوسٹ کا بقیہ حصہ پڑھا جا سکے گا تاہم صارفین کو اس سہولت مہیا کرنے سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔