آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا:عمران خان

آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام ...
 آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا:عمران خان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان کا کہنا ہے تعلیمی ادارے بند نہ ہوتے تو زیادہ نقصان ہو سکتا تھا ، یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کو بڑی کارروائی کرنے سے روکا۔ 

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 5دن پہلے سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے کے پی کے کے متعدد تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا اور اگر تعلیمی ادارے بند نہ کیے جاتے تو اے پی ایس سے بڑا سانحہ رو نما ہو سکتا تھا ۔دہشت گرد دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوئے لیکن یونیوسٹی کے سیکیورٹی گارڈ ز ،پولیس اور آرمی کے کوئیک رسپانس نے انہیں آرمی پبلک سکول کی طرح بڑی کارروائی کرنے سے روک لیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات خیبر پختونخوا میںہوتے تھے لیکن2015میں آرمی ،انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے ان واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ۔

مزید : اسلام آباد