وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر کا ٹیلی فون ،سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر کا ٹیلی فون ،سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر کا ٹیلی فون ،سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب رجب اردوان نے سانحہ چارسدہ پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ترک وزیراعظم نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطے کر کے سانحہ چارسدہ پرافسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نواز شریف نے بھی استنبول میں ہونے والے دھماکے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ترک صدر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم کو کوششوں کو سراہا ۔طیب رجب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اس تنازعے کے خاتمے کے لیے مدد کرنے کو تیار ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں