سانحہ چارسدہ نے سانحہ اے پی ایس کے زخموں کو تازہ کردیا :فاروق ستار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ سانحہ چارسدہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،سانحہ چارسدہ نے سانحہ اے پی ایس کے زخموں کو تازہ کردیا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والے ملک اور تعلیم کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے نے نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے ۔خیبر پختونخواہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد کرنے میں ناکام رہی ، حکومت جواب دے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کیوں نہیں ہوا ۔کسی بھی حکمران میں اپنی کمزویاں بتانے کی اخلاقی جرت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی رینجرز اور فوج کے آپریشن کی ضرورت ہے ۔