دپیکاپڈوکون نے پہلی مرتبہ رنویرسنگھ سے تعلقات کا اعتراف کر لیا

دپیکاپڈوکون نے پہلی مرتبہ رنویرسنگھ سے تعلقات کا اعتراف کر لیا
دپیکاپڈوکون نے پہلی مرتبہ رنویرسنگھ سے تعلقات کا اعتراف کر لیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رنویرسنگھ کے ساتھ تعلقات کا پہلی مرتبہ اعتراف کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے آخر کار اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ رنویر سنگھ ان کے ’بوائے فرینڈ ‘ہیں ،اداکارہ دپیکا پڈو کون اور رنویر سنگھ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں اور اداکار رنویرسنگھ متعدد بار ڈمپل گرل سے برملا اظہار محبت کرچکے ہیں جب کہ دپیکا پڈوکون ہمیشہ سے ہی اپنے اور رنویر سنگھ کے درمیان تعلق کے بارے میں خاموشی اختیار کرتی آئی ہیں تاہم اب پہلی بار انہوں نے بھی رنویر سے تعلق پر لب کشائی کی ہے۔

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران رنویر سنگھ سے اپنے تعلق کا پہلی بار اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا ”بوائے فرینڈ“ قرار دیااور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے دوستوں کے بارے میں اچھے جذبات رکھتی ہیں جس سے تعلق قائم رکھنے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔

مزید : تفریح