لاہور کے عوا م نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا،ساجدہ وسیم ملک
لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ لاہورکے عوام نے ایک مرتبہ پھر دھرنا سیاست کو مسترد کردیا ہے۔متحد اپوزشن کا پاور شو بری طرح فلاپ ہوا ہے جس کا اعتراف پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے لوگ کر چکے ہیں۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو پارلیمنٹ سے جواب مل چکا ہے۔پیپلزپارٹی جیسی جمہوری پارٹی کی قیادت آصف زرداری کے ہاتھوں میں آنا جمہوری پارٹی کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔زرداری پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے طاہر القادری کا سہارا لے رہے ہیں لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں ان کی مایوس کن کارکردگی سے پنجاب کی عوام تنگ آچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا لاہور مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور لاہور کی عوام کسی اور جماعت کو کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ۔ چالیس سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکر بھی دس ہزار لوگ جمع نہیں کر سکتے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاہور کی عوام منفی اور پروپیگنڈے کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔
ساجدہ وسیم