بھارت مسلسل سیز فائر کی خلافورزی کر رہا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

بھارت مسلسل سیز فائر کی خلافورزی کر رہا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ ، عالمی برادری نے مجرمانہ طور پر خاموشی اختیا ر کر رکھی ہے ، ہر روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے شہری اور فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا ، شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں پوری قوم شریک ہیں ، پی ٹی آئی بارڈر پر بڑھتی ہوئی مسلسل بھارت کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لے ، ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی شہری علاقوں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، حکمران فوری طور پر اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور بھارت یہ فائرنگ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے جب کہ دوسری طرف بھارتی فوج نے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے ، ہمارے حکمرا ن اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ، بھارتی فوج اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے باز آ جائے وگرنہ پاک فوج بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پاک فوج کے جوان مسلسل اپنے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں بلکہ ہر محاذ پر بھارت کو منہ کی کھانے پڑے گی ۔
یاسمین راشد