عمران خان کی غیر پارلیمانی زبان قابل مذمت ہے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غیر پارلیمانی زبان قابل مذمت ہے عمران خان نے غیر سنجیدہ رویہ اپنا کر اپوزیشن جماعتوں کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور ن لیگ کو خوش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے انتہائی نامناسب رویے اور پارلیمنٹ کے حوالے سے نازیبا جملوں نے بُری روایت ڈالی ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کی ہے۔
عابد صدیقی