351عمارتوں کے نقشوں کی فائلیں گول ،خزانے کو 13کروڑ 64لاکھ نقصان
لاہور(جنرل رپورٹر) میٹر وپولیٹن کارپوریشن 351عمارتوں کے نقشہ جات پاس کرنے کی فائلیں گول کر گیا جس سے شعبہ پلاننگ کی ناقص کارکردگی نے قومی خزانے کو 13کروڑ 64لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران 9زونوں میں رہائشی عمارتوں کے نقشے منظور کروانے کے لئے 720شہریوں نے اپنی فائلیں جمع کروائیں جن میں سے شعبہ پلاننگ کی 369عمارتوں کے نقشے پاس کروا سکاجبکہ 351عمارتوں کے نقشہ پاس کرنے کی فائلیں گول کر دی گئیں اس طرح کمرشل عمارتوں کے نقشے پاس کرنے کی فائلیں پاس کروائی گئیں جن میں سے صرف 45کے نقشے پاس ہو سکے ۔بقایا 75فائلوں کے نقشے پاس نہیں کئے گئے انہیں ادھر ادھر کر دیا گیا اسی طرح 45فیکٹریوں کے نام پرنقشوں کی فائلیں جمع ہوئیں جن میں سے صرف 5کے منظور ہوئے باقی 40فائلوں کو غائب کر دیا گیا جس سے آمدن کا ہدف جو کہ 15کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا ان میں سے صرف 1کروڑ 37لاکھ جمع ہو سکے باقی 13 کروڑ 67لاکھ روپے جمع نہیں ہو سکے ۔اس حوالے سے مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کو شو کاز نوٹس دئیے گئے ہیں کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا