’’دنگل‘‘ کے بعد عامر کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بھی چائنہ میں ریلیز

’’دنگل‘‘ کے بعد عامر کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بھی چائنہ میں ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے بعد ان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بھی جمعہ کوچین کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے بیرون ملک میں 190ملین ڈالر کا بزنس کیا اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی دوسری فلم’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بھی اسی طرح کامیاب بزنس کرے گی۔
فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ گلوکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس کے لئے اسے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ سب دکھایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -