بھارتی فلموں سے ملکی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،فرحانہ مقصود

بھارتی فلموں سے ملکی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،فرحانہ مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصود نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کیلئے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے بہتر معیارکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔میں ان دنوں ٹی وی کے مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید :

کلچر -