پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شاہ محمود سے زین قریشی کی شادی اور ولیمہ پر آنیوالے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں
ملتان (نیوز رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ایک خط میں بیٹے زین قریشی کی شادی اور ولیمہ پر آنے والے اخراجات (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کیٹرنگ اور کھانے سمیت خدمات کی فراہمی کرنے والی کیٹرنگ کمپنی اور میرج ہال کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاکہ ان سے مروجہ ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کی جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی نے ولیمہ تقریب میں آٹھ ہزار افراد کو سروس فراہم کرنے کا عتراف کیا جبکہ ٹیکس اور ریونیو حکام کے مطابق ولیمہ میں 15ہزار افراد ٹریک تھے جبکہ کیٹرنگ فرم نے کھانے کی فراہمی وہاڑی روڈ کے ایک میرج کلب نے کی تھی پی آر اے حکام کے مطابق میرج کلب پنجاب ریونیو ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے اور ماہانہ بنیاد پر ٹیکس سٹیٹمنٹ جمع کرواتا ہے۔ ریونیو اتھارٹی نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے 10روز میں معلومات کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔