سوائن فلو، نشتر ہسپتال میں مزید 8مریض داخل، بہاولپور میں خاتون چل بسی
ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان(وقائع نگار، نمائندگان) جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کا مرض شدت اختیار کرنے لگا۔ نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں مزید 8مریض داخل، بہاولپور میں50سالہ خاتون چل بسی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں مزید 8مریض داخل (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
کروائے گئے ہیں۔ اور مزید ایک مریض میں سوائن فلو سیزنل انفلونزا (ایچ ون این ون) کی تصدیق ہوئی ہے۔ سوائن فلو سیزنل انفلونزا کے شبہ میں مجموعی طور پر نشتر ہسپتال میں 206مریض داخل کروائے گئے۔ 106مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت نشتر ہسپتال میں 17 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سے 13آئسولیشن وارڈ اور 4آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ آئسولیشن وارڈ میں داخل 6مریض سوائن فلو پازیٹو اور آئی سی یو وارڈ میں داخل 4مریض سوائن فلو پازیٹو ہیں۔ جبکہ 7مریضوں کی ٹسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر رشید نے گزشتہ روز جمعہ کو ملتان کا دورہ کیا۔ سوائن فلو کی صورتحال بارے بریفننگ لی۔ اور تازہ ترین اقدامات بارے مزید بریفنگ دیں۔ اس موقع پر متعلقہ مریض کو کنٹرول کرنے کے ضلعی انچارج بھی ہمراہ تھے۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانیوال اور گردونواح میں فلو کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا ہے گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح سے 45 افراد فلو کے مرض میں مبتلا ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی ہسپتال لایا گیا جہاں پر تمام مریضوں کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے کسی بھی مریض میں سوائن فلو کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں تمام مریضوں کو طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سوائن فلوسے بی وی ہسپتال میں ایک اورخاتون50 سالہ اقبال بی بی وفات پاگئی اس طرح بی وی ہسپتال میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی ہے اب بھی سوائن فلوکے چارمریض ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے دوکی رپورٹ میں سوائن فلوکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دوکی رپورٹ کے نتیجہ کاانتظار ہے اقبال بی بی ایک ہفتہ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق محلہ فیصل آباد تحصیل لیاقت پور کی رہائشی 35سالہ گل چارہ مائی، میر پور ماتھیلو(سندھ) کی 55سالہ رضیہ بی بی،گھوٹکی(سندھ) کے25 سالہ بہرام علی اور ہیڈامین گڑھ کے رہائشی50سالہ محمد رمضان کوسوائن فلو میں مبتلا ہونے کے شبے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں متاثرہ افراد میں سوائن فلو کی تصدیق کے لئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے گئے ہیں۔