پٹاک میں غیر قانونی بھرتیوں کی نشاندہی کرنے ولاوں کو شوکاز نوٹس

پٹاک میں غیر قانونی بھرتیوں کی نشاندہی کرنے ولاوں کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اسد اقبال)وفاقی حکومت کی تحویل میں چلنے والا ادارہ پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر لاہور (پٹاک)میں اعلی افسران کی جانب سے چہیتوں کو ریلیف و نوازنے اور غیر قانونی بھرتی کی نشاندہی کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے جی ایم نے اپنی ذاتی انا بنا لیا۔محکمہ کے ایماندار اور سینئرز ملازمین کو انتقامی کارروائی کا حصہ بناتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ستم بالا ستم یہ کہ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوارکو ادارہ کی ساکھ کو متاثر کر نے پر آگاہی دینے والے ملازمین کو اعلی افسران کی جانب سے استعفے دینے پر مجبور کیا جانے لگا ہے جبکہ ان کے واجبات ادائیگیاں بھی روک لی گئیں۔ دوسری جانب پٹاک ملازمین نے ورکر دشمن جی ایم کو تبدیل کر نے کا مطالبہ کر دیا ہے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ سابق جی ایم پٹا ک جاوید اقبال شیخ کے بیٹے عابد شیخ کی 2011میں افسران سے ملی بھگت کر کے غیر قانونی بھرتی کے حوالے سے اعلی حکام کو آگاہ کیا تو افسران نے عابد شیخ کی بھرتی کی تحقیقات کروانے کی بجائے نشاندہی کر نے والے ملازم کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کر دی اور انتباہ کیا ہے کہ اگر وزارت صنعت کو دی جانے والی درخواست واپس نہ لی تو جینا دوبھر اور نوکری سے فارغ کروا دیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ جی ایم پٹاک سرفراز احمد نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی سالانہ حج سکیم قر عہ اندازی میں بھی ان ملازمین کا نام شامل نہ کیا ہے جو ادارہ سے مخلص اور افسران کے کالے کر توتوں کو جانتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایڈمن آفیسر کی آشیر باد سے میٹرک فیل شخص سات سال تک سٹینو گرافر کی نوکری کرتا رہا اور بھاری تنخواہیں وصول کی گئیں جبکہ یو نین کے شور مچانے پر ایڈمن آفیسر نے اسے روپورش کر کے بظاہر نوکری سے برخواست تو کر دیا تاہم محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ پٹاک کے جی ایم افسران کی ملی بھگت سے محکمہ کا بائی لاز تبدیل کیا گیا جس میں اپنے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چھوٹے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ۔ پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر لاہور (پٹاک)کے ملازمین نے سیکرٹری صنعت وپیداوار سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹاک کے ورکر دشمن جی ایم کو تبدیل کیا جائے اورمحکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کرپٹ افسران کا محاسبہ کیا جائے بصورت دیگر پٹاک ملازمین اپنے حقو ق اور ادارہ کی ساکھ کو بچانے کے لیے سڑکو ں پر نکل آئیں گے۔

مزید :

کامرس -