انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت23 جنوری کو ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت منگل کوکرے گا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمی نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی ہیں، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید و دیگر سیاسی جماعتوں سمیت چودہ درخواست گزاروں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ دو ہزار سترہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو درخواستوں پر سماعت کریگا تین رکنی بنچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجازالااحسن بھی شامل ہوں گے۔