حج کوٹہ، بہتر گریڈنگ کیلئے چارٹرڈ فرم سے زیادہ نمبر لگوانے کیلئے ’’دوڑ‘‘ شروع

حج کوٹہ، بہتر گریڈنگ کیلئے چارٹرڈ فرم سے زیادہ نمبر لگوانے کیلئے ’’دوڑ‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج کوٹہ 2018ء کے لئے میدان لگ گیا، ملک بھر سے 2886سے زائد نئے اور پرانے ٹورزآپریٹر زنے اپنی اپنی کمپنی کی گریڈ نگ بہتر کرنے اور زیادہ سے زیادہ نمبر لگوانے کے لئے چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کے ملک بھر کے 6 شہروں میں قائم دفاتر میں تعلقات ڈھونڈنا شروع کر دیئے، آر ایس ایم مینجمنٹ کو بد ترین دباؤ کا سامنا ، موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے برو کر بھی میدان میں آگئے۔ آپ کی مرضی کے نمبر ہم لگووائیں گے۔ جتنے زیادہ نمبر اتنے زیادہ پیسے، بروکرنے انرول کمپنیوں کے دفاتر میں فون کرنا شروع کر دیئے ، بروکر 40لاکھ سے 80لاکھ تک مانگنے لگے، وزارتِ مذہبی امور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بنا کر حج2018ء کے لئے نئی اور پرانی کمپنی کو آڈٹ کے لئے چارٹرڈ فرمآر ایس ایم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جسے کاغذات سمیٹ دفاتر کی تصدیق کا ٹاسک سونپا گیا ہے ہے اس کے لئے کل 100نمبر رکھے گئے ہیں جس میں گذشتہ 3سال کی اڈٹ رپورٹ، دفتر، ریٹرن، سٹاف، آئی ٹی سائن بورڈ نان ڈیفالٹر کے نمبر رکھے گئے ہیں، پہلے بتایا گیا تھا کہ 50نمبر ہیں اب تصدیق ہوئی ہے کل 100نمبر ہیں اس لئے زیاد ہ سے زیادہ نمبر کے حصول کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ ملک بھر کے ٹریول ایجنٹس نے وزارتِ کی بجائےآر ایس ایم کمپنی کے دفاتر میں واقف افراد کی تلاش شروع کر دی ہےآر ایس ایم کے نمبر کی بنیاد پر حج 2018ء کے لئے مخصوص کئے گئے 33 فیصد کوٹہ سے کوٹہ الاٹ ہوگا، زیادہ نمبر لگوانے کے لئے بروکروں نے بھی اپنا نٹ ورک قائم کر لیا ہے، باقاعدہ دفاتر میں فون کئے جارہے ہیں، ابھی حج کوٹہ کی تقسیم کا عمل شروع نہیں ہوا لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، کی عدالتوں میں حج پالیسی اور حج کوٹہ کے لئے کیس کی سماعت بھی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -